گریز میں پانی کی سپلائی بحال

گریز//گریز اور اس سے ملحقہ علاقہ تلیل میں محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کی بڑی محنت اور مشقت کے بعد جمی ہوئی پائپ لائنوں سے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی۔حالیہ برفباری کے بعد گریز اور تلیل میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی اور جونیئر انجینئر سجاد احمد کی نگرانی میں محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین نے کڑی محنت اور کوشش کے بعد پانی کی سپلائی بحال کردی اور وسیع آبادی نے راحت کی سانس لی ۔