گریز میں فورسز اہلکاراور جموں میں کانسٹیبل کی خودکشی

عازم جان
بانڈی پورہ // بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں سنیچر کو سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔ کانسٹیبل کی شناخت کمل جیت سنگھ (28) نمبر 170147295 ولد ستپال سنگھ ساکن پٹھانکوٹ کے طور پر کی گئی، جو گریز میں ڈیم سائٹ کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر تعینات تھا۔ اس نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ . اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ادھرجموں میںپولیس کے مطابق، ایک پولیس کانسٹیبل نے ارنیہ پولیس اسٹیشن میںمبینہ طور پر خود کو گولی مار دی۔ پولیس کانسٹیبل کی شناخت پنکج پہل (32) ساکن تسکال ارنیہ کے طور پر ہوئی ہے جو ارنیا تھانے میں تعینات تھا۔پولیس نے بتایا کہ وہ کمرے میںمردہ پایا گیا  اس نے سروس رائفل (AK- رائفل) سے خود کو گولی مارکر خود کشی کی ۔