گریز میں المناک سڑک حادثہ

بانڈی پورہ//سرحدی تحصیل گریز کے وانپورہ میںپیش آئے المناک سڑک حادثے میں سومو ڈرائیور سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ سومو گاڑی داور سے تلیل کی طرف جارہی تھی لیکن جب وانپورہ پہنچی تو سومو ڈرائیورکے قابو سے باہر ہوکرنالے میں لڑھک گئی ۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور سمیت تین افراد موقعہ پر ہی دم توڑے جن میں دو افراد گریز کے ہیں جبکہ ایک بیرونی ریاست کا ہے۔ اگرچہ رازدان میں پھسلن کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ شاہراہ بند ہے تاہم گریز کے اندرونی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی آواجاوہی جاری ہے ۔ادھر وادی میں سڑک کے حادثے میں ایک شخص بیوی اور بچہسمیت زخمی ہوئے ۔ اونتی پورہ میں شالہ درمن کے نزدیک سڑک کے حادثے میں ایک آلٹو کار زیر نمبر JK13D/3656 جس کو ڈرائیور عاشق حُسین شاہ ولد عبدالحمید شاہ ساکن نہر ترال چلا رہا تھا سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسکی بیوی شگفتہ بانو اور ان کے تین سالہ کا بچہ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال ترال منتقل کیا جہاںسے کار ڈرائیور اور اس کی بیوی کو مزید علاج ومعالجہ کیلئے بون اینڈ جواینٹ اسپتال سرینگر منتقل کیا جبکہ تین سال کے بچے کو مزید علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروائی شروع کی ۔