گریز روڑ پر معمول کا ٹریفک, آج سے دو طرفہ چلے گا

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ گریز روڑ کو آج سے مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بانڈی پورہ انتظامیہ نے جمعرات کو کہا کہ یکم اپریل برور جمعہ سے موسم کی صورتحال بہتر رہنے کے بعد بانڈی پورہ گریز روڈ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کی جائیگی۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز کی سفارش کے بناپر بہتر موسم اور سڑک کی حالت کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں 85 کلو میٹر سڑک پر یک طرفہ ٹریفک بحال کیا گیا تھا ۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) نے اس سال ریکارڈ وقت میں برف صاف کرنے کا آپریشن مکمل کیا تھا۔