گرمائی دارالحکومت سرینگر میں چھ ماہ بعددربار کھل گیا

 سرینگر/چھ ماہ بعد سوموار کو جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں سالانہ دربار مو کے سلسلے میں سیول سیکریٹریٹ اور اس سے منسلک سبھی دفاتر کھل گئے۔

اس موقع پر سیول سیکریٹریٹ ، سرینگر کے احاطے میںمنعقدہ سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس میں ریاستی پولیس کے دستوں نے شمولیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر ملک نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں فیصلہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن آف انڈیا کو حاصل ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک نے کہا کہ اننت ناگ ضلع میں گذشتہ روز بھاجپا لیڈر کی ہلاکت کے بعد سیاسی کارکنان کی سیکورٹی کا سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔