گرمائی تعطیلات2جولائی سے

سرینگر //سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکول 2جولائی سے 14جولائی تک بند رہنے کا امکان ہے ۔ریاستی سرکار نے گرمی کی شدت میںمتواتر ہو رہے اضافہ کے پیش نظر وادی اور جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے پرائمری مڈل ، ہائی اور ہائی سکنڈی درجے تک کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کاعلان کیا گیا ہے ۔ریاستی تعلیم کے وزیر دودھری ذولفقار علیٰ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹ پر تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیر وادی اور صوبہ جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے علاقوں میں 2جولائی سے14جولائی2018تک گرمائی تعطیلات کے تحت سبھی سرکاری اورپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔