گرلز ہائر سیکنڈری سکولوں میں کامرس اور ہوم سائنس مضامین کی عدم دستیابی

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں قائم گرلز ہائر سکینڈری سکولو ں میں کامرس اور ہوم سائنس مضامین کی عدم دستیابی کی وجہ سے طالبات کو سخت پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ضلع میں اس وقت 6 گرلز ہائر سکینڈری سکول جن میں ٹنگڈار ،ترہگام ،سوگام ،کپوارہ ،ہندوارہ اور لنگیٹ قائم ہیں ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں جب گرلز ہائر سکینڈری سکولو ںکا قیام عمل میں لایا گیا تو آبادی نے خوشی کا اظہار کیا تاکہ ان کی بچیا ں اپنے ہی علاقوں میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں کی طالبات کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پسند کے مضامین پڑھنے کے لئے کو شا ں ہیں تاہم ضلع میںگرلز ہائر سیکنڈری سکول ترہگام اور ٹنگڈار کے سوا کسی بھی دوسری ہائر سیکنڈری سکول میں کامرس اور ہوم سائنس مضامین آج تک متعارف نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایک طالبہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس نے گزشتہ سال جب میٹرک پاس کیا تو اس کی تمنا یہ تھی کہ وہ کامرس مضمو ن پڑھے گی کیونکہ اسے اکا ونٹس آفسیر بننے کا بہت شوق تھا لیکن مقامی گرلز ہائر سکینڈری سکول میں کامرس مضمون کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکی جس کا مجھے زندگی بھر پچھتاوا رہے گا ۔مذکورہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اب وہ کسی دو سری ہائر سکینڈری سکول میں داخلہ کرا لیتی لیکن حالات ناساز گار ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکی ۔اس کا مزید کہناہے کہ کپوارہ ضلع میں ایسے مخلوط تعلیمی ادارے ہیں جہا ں لڑکو ں اور لڑکیو ں کو ایک ساتھ تعلیم دی جاتی ہے اورسرکار نے لڑکیو ں کے لئے گرلز ہائر سکینڈری سکولو ں کا قیام عمل میں لایا تو پھر ان میں تمام مضامین متعارف کیوں نہیں کرائے تاکہ طالبات اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی مضمون میں اپنی تعلیم حاصل کرسکے ۔طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے جن گرلز ہائر سیکنڈری سکولو ں میں کامرس اور ہوم سائنس مضامین کو ابھی تک متعارف نہیں کیا گیا محکمہ اعلیٰ تعلیم کو چایئے کہ وہ ان ہائر سکینڈری سکولو ں میں یہ مضامین دستیاب رکھیں ۔