سرینگر//گرلز ہائیر سکینڈری سکول نوہٹہ میں بین سکول سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔زیڈ ای او رعنا واری شائستہ مسرت اور معروف قلمکار ظریف احمد ظریف کے علاوہ کافی تعدا دمیں طلاب موجود تھے۔اس موقعہ پرمہمان خصوصی ایم ایل سی خورشید عالم نے پیغمبر آخر الزماں ؐ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور طلاب سے اپیل کی کہ وہ کامیاب زندگی گذارنے کے لئے اُن کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں۔ اس دوران دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعد میں ایم ایل سی نے سیرت مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔