رام بن//ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن رویندر ساہو نے 14اپریل سے 5مئی تک چلنے والے گرام سوارج ابھیان کے سلسلے میں متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ،اے سی ڈی ،جی ایچ کرایئپاک،سین ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ،ایکسئن پی ڈی ڈی ،سی اے او اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میٹنگ میں مرکزی سپانسر گرام سوارج ابھیان کے مقصد اور ضلع کی ہر گرام پنچایت میں ہونے والی سر گرمیوں کے بارے میں عملی منصوبہ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔اس موقعہ پر مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا گیا جیسے 14اپریل کو سوشل جسٹس ڈے،18اپریل کو سواچھ بھارت دیوس ،20اپریل کو اجوالا دیوس،24اپریل کو راشٹریہ پنچائتی راج دیوس ضلع بھر میں جشن منایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گرام سوارج دیوس ،ایوشمان بھارت دیوس ،کسان ویلفیئر ڈے اور آجیویکا دیوس کا جشن منایاجائے گا۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ گرام اجوالا سکیم کے تحت مستحق افراد میں گیس کنکشن دئے جائیں گے۔ اے ڈی ڈی سی کہا کہ متعلقہ محکموں کو ہم آ ہنگی کے ساتھ کام کریں تا کہ گرام سبھا ابھیان سے مجموعی طور سے زمینی سطح پر بہتر نتائج بر آمد ہو سکیں۔انہوں نے آر ڈی ڈی اور محکمہ صحت اور آئی سی ڈی ایس کو ویلج لیول ورکروں ،جی آر ایس ،اے این ایم۔آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو گرام سبھا میٹنگوں میں حاضر رہنے پر زور دیا۔