نوشہرہ //گرام سوراج ابھیان کے خصوصی پروگرام کے تحت آئی اے ایس افسر تسنیم ماجد گنائی اور حکومت ہند کی انڈر سیکریٹری ونیش پنچندنا نے نوشہرہ حد متارکہ پر واقع بجنواعلاقے کادورہ کیا ۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے یہ مہم عوام میں بیداری لانے کیلئے شروع کی گئی ہے جو 05مئی تک جاری رہے گی ۔ افسران کی آمد پر علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر عوام کو محکمہ دیہی ترقی و دیگر محکمہ جات کی طرف سے چلائی جارہی مرکزی معاونت والی سکیموں پردھان منتری اجوالا یوجنا ، سہاج بجلی ہر گھر یوجنا ، پردھان منتری اجالا سکیم ، جن دھن یوجنا ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور مشن اندرادنش وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔افسران نے آئی ای سی میٹریل بھی تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر محکمہ بجلی کی طرف سے لوگوں کو ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ان طلباء کا اندراج کیاگیا جوڈراپ ہوچکے تھے ۔حکومت ہند کی نمائندگی کرنے والے افسران نے گرام سوراج ابھیان کی خصوصیات سے لوگوںکو واقف کروایا اوراس بات پر زور دیاکہ مرکزی معاونت والی سکیموں کالوگوں کا تک فائدہ پہنچایاجائے ۔اس دوران انہوںنے ضلع راجوری کے افسران کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اس پروگرام کو کامیابی سے چلایاہے ۔اس موقعہ پر سری کانت آئی اے ایس ، اے سی ڈی نور عالم ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بجلی منشی خان ،بی ڈی او نوشہرہ سریندر شرما، تحصیلدار نریش کمار و دیگر افسران بھی موجودتھے ۔