نئی دہلی //گجرات حکومت نے جمعرات کو اسمبلی کو مطلع کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں حراست میں ہونے والی اموات میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریلی رکن اسمبلی پریش دھنانی نے حکومت سے حراست میں ہوئی اموات کی جانکاری مانگی تھی۔ جواب میں حکومت نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ریاست میں کل 188 حراستی اموات ہوئی ہیں۔ حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں ڈاٹا پیش کیا، جس میں اس نے اعتراف کیا کہ 2020 میں حراست میں موت کے کْل 88 اور 2021 میں ایسے 100 واقعات پیش آئے۔ 2019 میں کْل 70 ایسی اموات ہوئیں جس کا مطلب ہے کہ محض دو سال میں 42.85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔متاثرہ کنبہ کو دیئے گئے معاوضہ سے متعلق دھنانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر برائے داخلہ ہرش سانگھوی نے ایوان کو مطلع کیا کہ متاثرہ کے ایک کنبہ کو سورت میں 600000 روپے فراہم کیے گئے تھے۔ دیگر کنبوں کو کچھ نہیں ملا۔
گجرات :2برسوں میں 188حراستی ہلاکتیں
