کپوارہ //شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے چکدر محلہ گاگل میں منگل کو پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دو بچے چھ سالہ مصطفیٰ احمد بڑھانہ ولد محمد قاسم اور 6 سالہ سمعیہ اختر دختر عبدالکریم پانی سے بھرے گہرے گڑھے میں گرے، جسے ایک مقامی ٹھیکیدار نے کھودا تھا۔
نابالغ جوڑے کو نکال کر سب ضلع ہسپتال کپواڑہ لے جایا گیا جہاں پہنچتے ہی ان دونوں کو مردہ قرار دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔