مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے دھار گلون علاقہ میں ایک خاتون تیز رفتار وین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ ایک انتہائی تیز رفتار وین نے سڑ ک کے کنارے پر کھڑی مہناز اختر زوجہ محمد سجاد خان نامی خاتون کو ٹکر مار کر شدید زخمی ہو کردیا تاہم اس دوران وین اس قدر تیز رفتاری کیساتھ چلائی جارہی تھی کہ وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری تاہم گاڑی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔مقامی لوگوں و رشتہ داروں نے خاتون کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلون منتقل کیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد خاتون کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری مزید علاج معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں گورسائی پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔