سرنکوٹ //سرنکوٹ سے ایک کلو میٹر دور پوٹھہ بائی پاس کے مقام پر ایک ٹیمپو اور ٹپرکے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ٹپر زیرنمبر JK12A 5511مخالف سمت سے آرہے ٹیمپو زیر نمبر JK12 4489سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے سات افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت وسیم حسین شاہ ولد اختر حسین شاہ ساکن پوٹھہ عمر 30سال ، تصویر اختر زوجہ بشارت علی عمر پینتیس سال ساکن پمروٹ ، بشارت حسین ولد فیض محمد عمر پینتالیس سال ساکن پمروٹ ، محمد زمان ولد گلاب دین عمر ساٹھ سال ساکن فضل آباد ، رمیز انجم ولد محمد بشیر عمر اکیس سال ساکن گونتھل ، نوید احمد ولد محمد بشیر عمر چوبیس سال ساکن گونتھل اور سفینہ انجم دختر معروف احمد عمر دس سال ساکن فضل آباد کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔