حسین محتشم
پونچھ//پونچھ کے بھینچ میں جموں پونچھ شاہراہ پر اسکارپیو اور موٹر سائیکل کی آپسی ٹکر میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ میں محمد یونس ولد نذر حسین سکنہ دلیرہ عمر 21 سال زخمی ہوا جسے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک سکارپیو گاڑی زیرنمبر -JK1120 4306 جو پونچھ سے جموں کی طرف جا رہی تھی دلیرہ سے پونچھ کی طرف آتے موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ زخمی کو علاج کیلئے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ داخل کرا دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ادھر پولیس میں بھی کیس درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔