سرینگر//ریاستی قانون ساز کونسل کے ممبرمحمد خورشید عالم نے اساتذہ اورطلبأ پر تعلیم کی اہمیت کو حقیقی معنوں میں سمجھنے پر زوردیا تاکہ ہمارا سماج زندگی کے لئے ایک بہتر مقام بن سکے۔محمد خورشید عالم نے ان باتوں کا اظہار گاندھی میموریل کالج میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیاجہاں انہوںنے کالج کے سالانہ رسالہ ’’سنگرمال‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی۔اس موقعہ پر ایم ایل سی نے اپنے سی ڈی ایف فنڈ سے کالج کو ایک بس بھی عطیہ کے طور پر دی۔اس موقعہ پر ایم ایل سی نے کہا کہ گاندھی میموریل کالج کوگرمائی راجدھانی میں تاریخی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس سے بڑے بڑے دانشور پیدا کئے ہیں۔بعد میں محمد خورشید عالم نے رشی محلہ خانیارکے علاوہ شہر خاص کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموںکی پیش رفت کا جائزہ لیا۔