گاندربل پولیس کی جانب سے محفل ِمشاعرہ کا اہتمام

 سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں پولیس نے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نامور شعراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعرا ء نے بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا اہتمام ہوگا۔