گاندربل میں2فراد نشیلی اشیاء سمیت گرفتار

سرینگر//پولیس نے گاندربل میں 2افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے نشیلی مادہ برآمد کیا ہے۔ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل عبدالمجیدکی نگرانی میں گاندربل تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے آرم پورہ کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر 2 مشکوک افراد کو روکا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن متحرک پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر سے انہیں پکڑ لیا۔ ان کی شناخت امتیاز احمد حکاک ساکنہ دودرہامہ اور میر عمرعرف عمر گیاس ساکن سالورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران چیکنگ اہلکاروں نے ان کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 20 بوتلیں برآمد کر لیں۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اسی مناسبت سے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 04/2022 کے تحت گاندربل تھانہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔