گاندربل//بیہامہ گاندربل کے مقام پر المناک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے میونسپل کمیٹی گاندربل کا خاکروب موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔میونسپل کمیٹی کے دو خاکروب سوموار صبح سویرے ڈیوٹی کے دوران صاف صفائی کرنے کے بعد کوڑا کرکٹ جمع کرکے لے جارہئے تھے کہ بی ہامہ کے مقام پر نامعلوم گاڑی نے دونوں خاکروب کو شدید ٹکر ماردی جس کے نتیجے فیاض احمد خان ولد غلام محمد ساکنہ بدر کونڈ گاندربل کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی جبکہ دوسرا ملازم محبوب بوکڈا زخمی ہوگیا۔اس موقع پر گاڑی جائے واردات سے فرار ہوگئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 7/2019 درج کرکے قانونی لوازمات پورے کرکے لاش وارثوں کے حوالے کرکے گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔فیاض احمد خان کے پسماندگان میں دو بچے،اہلیہ اور عمر رسیدہ والدہ ہے۔میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین ایڈوکیٹ لون الطاف نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے جو بھی امدادضروری ہوگی وہفراہم کی جائے گی۔