سرینگر// کووڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو رہنما خطوط کے بارے میں بیدار کرنے کیلئے گاندربل میں پولیس نے عام لوگوں میں چہرے کے ماسک تقسیم کئے۔ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر کووڈ-19 وبائی بیماری کے تعلق سے ضلع کے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔مزید برآں، ضلع بھر میں عام لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کیے گئے۔ مہم کے دوران عام لوگوں کو کووڈ19کے رہنما خطوط کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں مناسب حفظان صحت برقرار رکھنے، سماجی دوری اور چہرے کے ماسک پہننے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ کمیونٹی ممبران نے عوام کو اس طرح کی خدمات فراہم کرنے میں پولیس کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔