گاندربل میں منشیات فروش 6کلو گرام چرس سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ گاندربل میں ولیار لار علاقے میں منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے 6کلو گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ایک بیان کے مطابق ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے تحصیلدار لار فاروق احمد کی موجودگی میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالااور وہاں تلاشی کے دوران چھ کلو گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش، نصیر احمد قریشی ولد عبدالعزیز کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن لار میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔