گاندربل //ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی اور تحصیل لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام نیشنل لوک عدالت کا انعقاد ڈسٹرکٹ عدالت گاندربل اور منصف عدالت کنگن میں کیا گیا۔ چیئرمین لیگل سروس اتھارٹی اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل راجہ شجات علی خان،چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل معراج الدین صوفی،منصف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل منصور احمد لون،منصف جوڈیشل مجسٹریٹ کنگن اقبال رفیق وکیل اور سینئر وکیل سہیل احمد میر کے علاوہ بار ایسوسی ایشن گاندربل سے وابستہ وکلاء اس موقعہ پر موجود تھے ۔لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے 340 مقدمات زیر بحث لائے گئے جن میں سے 180 مقدمات دونوں فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے حل کئے گئے۔اس موقع پر تصفیہ کے تحت 28لاکھ 11ہزار،900روپے وصول کے گئے۔