گاندربل میں فوجی ملبوسات کی فروخت پر پابندی

گاندربل// صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایات کے تحت ضلع مجسٹریٹ گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میںدفعہ144سی آ رپی سی کے تحت حفاظتی دستوں کے لباس اور یونیفارم کی بلا اجازت فروخت پر مکمل پابندی عائد کی ہے تاکہ اس کا ناجائز استعمال نہ ہوسکے۔پابندی کے احکامات کے پیش نظر تمام بااختیار پرائیوٹ فرموں اودکانوں جن کے پاس فوجی ملبوسات اوریونیفارم کا سٹاک موجود ہے سے کہا گیا ہے کہ وہ 15یوم کے اندر اندر اس قسم کا کاروبار کرنے کے سلسلے میںنزدیکی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں ورنہ اُن کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی ہوگی۔