گاندربل میں سبکدوش پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ

گاندربل//گاندربل میں پولیس نے ڈی پی ایل گاندربل میں ریٹائرڈ پولیس افسروںواہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر(آئی پی ایس) نے کی،جس میں40سے زیادہ سبکدوش افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں اے ایس پی گاندربل فیروز یحییٰ (جے کے پی ایس)، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل، ڈی وائی ایس پی ڈار گاندربل اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل نے شرکاء کا خیرمقدم کیاکرتے ہوئے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ تعاون دینے میں آگے ہیں اور وہ اب بھی محکمہ پولیس کا حصہ ہیں۔انہوں نے انہیں یہ بھی یقین دلایا کہ وہ کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے ضرورت کے وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران ریٹائرڈ افسران نے مختلف مسائل اٹھائے۔چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔مزید ، چیئرنگ آفیسر نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ریٹائر ہونے والوں کو ان کی قیمتی تجاویز کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پولیس محکمہ میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے  اس محکمہ میں سخت محنت  کے ساتھ طویل خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔اجلاس شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس یقین دہانی کے ساتھ کہ ریٹائر ہونے والوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے۔