گاندربل//گاندربل سے صفاپورہ تک سڑک کی کشادگی کے سلسلے میں حاصل کی گئی اراضی اور مکانات کے مالکوں نے الزام عائد کیا ہے کہ زمین اور مکانات سڑک کیلئے فراہم کرنے کے باوجود وہ معاوضہ حاصل نہیں کرپائے ہیں۔اس سلسلے میں لارسن کے کئی افراد پر مشتمل ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے ملاقات کی۔گاندربل سے صفاپورہ تک سڑک کی کشادگی کے سلسلے 2010 میں زمین اور مکانات حاصل کئے گئے تھے ۔گنگرہامہ،ڈمبہ کدل،تھیورو،ڈانگر پورہ، لارسن،بارسو،ینگورہ،مانسبل،گرٹہ بل سمیت دیگر علاقوں میں سڑک کی کشادگی کے لئے 2010 میں حکام نے مکانات، دوکانیں اور اراضی حاصل کی گئی ۔