گاندربل//گاندربل سے صفاپورہ رابطہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہونے کے باوجود کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے اور ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں اورٹرانسپورٹروں کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔اس سڑک سے متعدد علاقے منسلک ہیں جن میں تھیورو، ڈانگر پورہ ،لارسن،بارسو، ینگورہ،چک ینگورہ،سینک سکول کالونی،باباصالحہ،پوتر مولہ اورکوہستان کالونی تریسو سمیت کئی دیگر علاقہ جات شامل ہیں۔اس سڑک پر روزانہ ہزاروں افراد صبح سے لیکر شام تک سفر کرتے ہیں لیکن سڑک جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارشوں اور برف باری کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے اور اس پر سفر کرنا وبال جان بن جاتا ہے۔اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سڑک کی خستہ حالی کے سبب ٹرانسپورٹروں کونقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اکثرو بیشتر ٹرانسپورٹر حضرات اس رابطہ سڑک پر سروس جاری رکھنے سے انکار کردیتے ہیں جس کے نتیجے طلبہ ، سرکاری ملازمین اورتجارت پیشہ افراد کو گوناگوں مسائل سے دوچار ہونا پڑتاہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں اقدامت کی اپیل کی۔
گاندربل صفاپورہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل | متعدد علاقوں کی آبادی اور کاروباری حلقوں کو مشکلات درپیش
