گاندربل اور کنگن میں کتوں کی ہڑبونگ

گاندربل/ارشاد احمد/گاندربل اور کنگن میں اکثر سڑکوں اورگلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے تشویش کی لہر پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام خوف و دہشت کا شکار ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آوارہ کتے دن رات سڑکوں اور گلی کوچوں میںگھومتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بچے،خواتین اور بزرگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔کنگن سیول سوسائٹی نے بتایا کہ کنگن بازار میں جگہ جگہ کتے جھنڈ کی صورت میں موجود رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو مطلع بھی کیا گیاہے لیکن حالات جوں کے توں ہی ہیں اور روزانہ تین چار افراد کتے کے حملوں میں زخمی ہوتے ہیں۔