ٹھاٹھری// پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ٹھاٹھری سب ڈویژن کے جنگلواڑ علاقے میں گائوں والوں اور طلباء نے سب ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کے خلاف ایک زبردست احتجاج کیا۔مقامی لوگوں کی اور ہائر سکینڈری سکول جنگلواڑ کے طلباء کی ایک بھاری تعداد نے ٹھاٹھری جنگلواڑ سڑک کو آمد و رفت روک دی اور محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ6ماہ سے محکمہ پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔گائوں والوں نے بتایا کہ انہوں نے پانی کی بحالی کیلئے متعلقہ محکمہ سے کئی بار استداء کی گئی لیکن اس معاملہ میںا نہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر پینے کے پانی کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تو گائوں والے اور طلباء کشتواڑ بٹوت شاہرہ کو بند کر دیں گے۔