سرینگر// سرینگر میں کل کے سی ہونڈائی پر منعقدہ تقریب کے دوران آل نیوآئی 20('All New i20)کی نقاب کشائی انجام دی گئی ۔ اے آر ٹی او سرینگر شیخ منظور احمدنیسرکردہ تاجر راجیو چودھری اور کے سی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل خان ،کے سی ہونڈائی کے سی ای او علی محمد ڈار کی موجودگی میں نقاب کشائی کی رسم انجام دی جبکہ اس موقعہ عاصف شاہ ،شیخ روہیل ،شبیر احمد بھارتی ،عاصف رشید ،اعجاز اشرف متو ،تنویر احمد میر اور صارفین کے ساتھ ساتھ عملہ دیگر کئی لوگ موجود تھے ۔All New i20 کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجو چودھری نے بتایا کہ صارفین دوست ہونڈائی نے آئی 20کی جدید ترین ٹکنالوجی اور تیز ڈیزائن پیش کیا ہے جس سے نئے زمانے کے صارفین کے لئے متحرک نقل و حرکت کا تجربہ آئے گا۔سہیل خان نے اس نئی گاڑی کے بارے میں بتایا کہ All New i20 آرام دہ سفر کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی ہے جو آٹو مو بائیل کی دنیا میں ایک معیار قائم کرے گی اور لوگوں کی پسندہوگی۔