شوپیاں//نامعلوم افراد نے کیگام شوپیاں میں ایک سکول عمارت کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں عمارت کونقصان پہنچا۔ دربہ گام میں ایک سابق جنگجو کمانڈر کے مقبرے پر جنگجوئوں نے سلامی دی۔ کیگام میں ہائر سکینڈری سکول کی عمارت میں شام دیر گئے آگ نمودار ہوئی جس کے فوراً بعد فائر سروس عملہ اور مقامی لوگوںنے آگ بجھانے کی کارروائی کی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سکول کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ آگ سے عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ادھر دربہ گام میں جنگجو کمانڈر سمیر ٹائیگر کی برسی کے موقعہ پر جنگجوشام دیر گئے نمودار ہوئے اور مقبرے پر ہوائی فائرنگ کرکے سلامی دی۔