اشرف چراغ
کپوارہ // کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن اور بڈنمل علاقوں کے سرکاری سکولو ں میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظران علاقوں کے اساتذہ کی ضلع کے دوسرے سکولو ں میں عارضی تعیناتی منسوخ کی گئی ہے اور انہیں فوری طور اپنے اپنے اسکولو ں میں جانے کے احکامات صادر کئے گے ہیں ۔کیرن اور بڈنمل کے اکثر و بیشتر سکولو ں میں اگرچہ تدریسی عملے کی کوئی قلت نہیں ہے ،تاہم ہائی سکول کنڈین اور پاترو ں کے سکولو ں میں اساتذہ کی کمی تھی اور اس سلسلہ میں کشمیر عظمیٰ میں ایک مفصل رپورٹ شائع ہوئی تھی جس کے بعدزونل ایجو کیشن آ فیسر کرالہ پورہ نے اِن ا سکولو ں میں اساتذہ کی کمی کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے ان سکولو ں میں تدریسی عملہ کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جبکہ کیرن کے 9اور بڈنمل کے 3اساتذہ ایسے تھے، جنہیں ضلع کے مختلف اسکولو ں میں عارضی طور تعینات کیا گیا تھا ۔چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ عبد الحمید فانی نے بتا یا کہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں قائم سرکاری ا سکولو ں میں اسا تذہ کی کمی کو دور کیا گیا اور محکمہ کی کوشش ہے کہ ان علاقوں کے ا سکولو ں میں بہتر تدریسی عملہ ہو اور اب ان سکولو ں میں اساتذہ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کیرن اور بڈنمل کے جو اساتذہ ضلع کے دیگر سکولو ں میں تعینات تھے انہیں اپنے سکولو ں میں واپس جانے کے احکامات صادر کئے گئے اور با ضابطہ طور متعلقہ زونل ایجو کیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ کیرن اور بڈنمل علاقوں کے اساتذہ کو فوری طور اپنے اپنے سکولو ں میں واپس بھیج دیں ۔زونل ایجو کیشن آفیسر کرالہ پورہ عبد الااحد لون نے بدھ کوبا ضابطہ طور دو الگ الگ حکم نامو ں زیر نمبر ZEO/K/72/75بتارٰیخ 13اپریل 2022کو کیرن کے 9اساتذہ کی ضلع کے دوسرے سکولو ں میں تعیناتی منسو خ کی جبکہ ایک اور حکم نامہ زیر نمبر ZEO/K/76.80بتاریخ 13اپریل کے تحت بڈنمل کے3اساتذہ کی تعیناتی بھی منسوخ کی گئی اور ان اسا تذہ کو فوری طور اپنے اپنے سکولوں میں جانے کے لئے کہا گیا اور اس حوالہ سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی حکم نامے کی کاپی روانہ کی گئی ۔