Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

کھڑی میں ٹاٹا سومو حادثہ کا شکار، 11مسافر زخمی ، 4سرینگر منتقل ، ڈرائیور فرار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 7, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بانہال // ضلع رام بن کی تحصیل کھڑی کے باوہ علاقے میں ٹاٹا سومو کے حادثے میں دو خواتین سمیت گیارہ مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک زخمی خاتون سمیت چار زخمیوں کو مزید علاج کیلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع واردات سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے جمعرات کی صبح کھڑی کے مہومنگت باوہ سے بانہال کی طرف آنے کے دوران ایک ٹاٹا سومو نمبر   2348 JKO3D گوجر بستی باوہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر کم از کم ایک سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے منگت نالہ کے پانی سے زخمیوں کو نکالنے کیلئے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور اس دوران کھڑی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی اور بعد میں انہیں سب ضلعی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک خاتون سمیت چار زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مہو منگت کے باوہ سے اپنا سفر شروع کرنے کے چند سو میٹر بعد ہی یہ ٹاٹا سومو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور باوہ کے نزدیک منگت نالہ میں جاگری۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی بڑی بڑی چٹانوں سے ٹکرانے کے بعد منگت نالہ میں گر گئی اور معجزاتی طور تمام مسافر جانی نقصان سے بچ گئے ۔انہوں نے حکام پر زور دیا  ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں چلنے والے ڈرائیوروں کی جانچ کریں کیونکہ بیشتر ڈرائیور ناتجربہ کار اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہیں جو ماضی میں بھی کئی بڑے حادثوں کا سبب بن چکے ہیں۔ انہوں نے رضاکار تنظیم بانہال والنٹیئرس کے رضاکاروں کے ایثار کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بانہال ہسپتال میں نہ صرف زخمیوں کی عیادت کی بلکہ پانی میں بھیگے بعض زخمیوں کو پہننے کیلئے کپڑے بھی دیئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دس زخمیوں کو سب ضلعی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے اور بیشتر زخمی خطرے سے باہر ہیں ۔انہوں نے زخمیوں کی شناخت عمران چوپان ولد غلام محمد ساکنہ بجناڑی مہو تحصیل کھڑی ، عبدالغنی میر ولد گل محمد میر ساکنہ منگت ، سجاد احمد ولد عبد الرشید بٹ ساکنہ لامبر بانہال ، فرحت عباس ولد محمد اکبر بٹ ساکنہ لامبر بانہال ، محمد احسن پاچھو ولد غلام نبی پاچھو ساکنہ ہل باوہ ، اپرترگام ، محمد رفیق پاچھو ولد گل محمد پاچھو ساکنہ ساکنہ ہل باوہ ترگام اپر ، منیر احمد ولد ساکنہ غلام حسین گوجر ساکنہ آڑی مرگ ،منگت ، بختی بیگم زوجہ بشیر احمد ساکنہ منگت ،اور نسیمہ بیگم زوجہ غلام حسین میر ساکنہ منگت تحصیل کھڑی ضلع رام بن کے طور کی گئی ہے۔ بانہال ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ عبدالغنی میر ، سجاد احمد ، منیر احمد اور نسیمہ بیگم کو بانہال ہسپتال سے مزید علاج کیلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا سومو ڈرائیور محمد آمین میر ولد محمد سلطان ساکنہ منگت تحصیل کھڑی حادثے کے فورا بعد موقع واردات سے مبینہ طور پر معمولی زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید گرمی میں سیاحوں کی پناہ گاہ بنادرہال علاقہ کا ’کھوڑ ناڑ آبشار‘ دور افتادہ گاؤں میں واقع قدرتی آبشار کوسیاحتی نقشے پر لانے کی مانگ،ڈی سی کی یقین دہانی
پیر پنچال
مغل شاہراہ پرپیر کی گلی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام
پیر پنچال
راجوری کالج کے طلباء کاجموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری سرکلر اور اساتذہ کی کمی پر برہمی، سڑک بند کر کے احتجاج، یقین دہانی پر مظاہرہ ختم
پیر پنچال
جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب پونچھ کا مشترکہ اجلاس
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

آن لائن فرضی معاملات کے حل میں ڈوڈہ پولیس کی بڑی کامیابی ۔8لاکھ روپے مالیت کے 43لاپتہ سمارٹ فون و 8.4لاکھ روپے کی نقدی برآمد

June 20, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کو اپنا پہلی انڈور شوٹنگ رینج ملا ایم ایل اے شگن پریہار نے کھیلوں کی نئی سہولت کا افتتاح کیا

June 20, 2025
خطہ چناب

پالی ٹکنیک کالج چندر کوٹ میں بیداری ورکشاپ

June 20, 2025
خطہ چناب

این آر ایل ایم آفس کشتواڑ میں بیداری پروگرام، صحت کیمپ کا انعقاد

June 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?