سرینگر // ریاستی پولیس کے کرائم برانچ نے کھٹوعہ میں8 سالہ معصوم بچی آصفہ کی عصمت ریزی اور اسے قتل کرنے کی ابتک کی تحقیقاتی رپورٹ ریاستی ہائی کورٹ میں پیش کی ہے۔انسپکٹر جنرل کرائم برانچ افہادالمجتبیٰ کا کہنا ہے ’’ جی ہاں کرائم برانچ کی ابتک کی تحقیقاتی رپورٹ ریاستی ہائی کورٹ میں جمعہ کو پیش کردی گئی ہے‘‘۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔ کیس کی شنوائی 14مارچ کو ہونے جارہی ہے۔