سرینگر//ڈرگ اینڈفوڈ کنٹرول آرگنایزیشن کی ایک ٹیم نے کل کھنموہ میں کئی کارخانوں کے معائنہ کے دوران ایک یونٹ کو مضر صحت اشیاء تیار کرنے کی پاداش میں سیل کردیا ۔ اس سلسلے میں محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ایک ٹیم نے کھنموہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کئی کارخانوں کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے اچار ،جوس،شہد اور جام تیار کرنے والے نامی کارخانے میںصفائی کا نظام بہتر نہ ہونے اور غیر معیاری اشیاء کی تیاری پر سختی سے نوٹس لیا ۔ٹیم نے پایا کہ وہاں پلاسٹک کے ڈرموں میں پھلوں کا رس رکھا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ٹیم نے مذکورہ یونٹ کو سر بمر کردیا اور9 اشیاء کے نمونے حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دئے گئے۔