بارہمولہ // بالہامہ پانتہ چھوکھ جھڑپ میں مارے گئے غیر ملکی جنگجو کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 15 اور 16 مارچ کی درمیانی رات کو ایک جھڑپ میں مار ے گئے ا بو حماس نامی جنگجو کو سنیچر کو رات دیر گئے گانٹہ مولہ بارہمولہ پہنچا یا گیا ۔جس کے بعد شیری پولیس تھانہ سے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے مذکورہ جنگجو کو غیر ملکی جنگجو کیلئے بنائے گئے قبرستان میں سپرد خاک کیا ۔یاد رہے کہ غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے اس قبرستان میں اب تک 80 سے زیادہ جنگجو دفن میں جن میں ابو دُوجانہ سمیت کئی اعلیٰ کمانڈر شامل ہیں ۔