کھموہ رفیع آباد میں دلخراش حادثہ

 بارہمولہ//  فیاض بخاری//ضلع بارہمولہ کے کھموہ رفیع آباد علاقے میں اُس وقت ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتارسومو گاڑی نے راہ چلتے چار بچوں کو کچل ڈالا ۔جن میں سے ایک دس سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوجبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے ۔معلوا ہوا ہے کہ بدھ کی شام ایک تیز رفتارسومو گاڑی زیر نمبر JK05-6078 نے راہ چلتے چار بچوں جن میں دس سالہ محسن پرویز ولد پرویز احمد ،6 سالہ عادل احمد خان،6 سالہ محسن احمد میر اور6 سالہ صدف جان ساکنان کھموہ رفیع آبادشامل ہیں، کو کچل ڈلا ۔زخمی بچوں کوفوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا ۔جن میں سے دس سالہ محسن پرویز دم توڑ بیٹھاجبکہ باقی تین کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں پانزلہ پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 32/2018 انڈر سکشن 379,337,304A درج کرکے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔