گاندربل//ارشاد احمد// ناگہ بل گاندربل میں میوہ باغ میں ریچھ کی لاش پائی گئی۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ جمعرات کو صبح دس بجے کے قریب کھلہ مولہ میں میوہ باغ کی حفاظت کے لئے لگائی گئی کانٹے دار تاروں کے درمیان میں پھنسی ہوئی ریچھ کی لاش دیکھی گئی جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے عملہ کو اطلاع دی گئی ۔ محکمہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے داچھی گام منتقل کی۔ اس بارے میں محکمہ جنگلی حیات کے رینج آفیسر فیروز احمد نے بتایا کہ ریچھ کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی مرنے کی وجوہات کا پتہ لگایاجاسکتاہے۔
کھلہ مولہ گاندربل میں ریچھ کی لاش برآمد
