عظمیٰ نیوزسروس
اونتی پورہ// اونتی پورہ میں پولیس نے ایک مفرور کو گرفتار کیا ہے جو طویل عرصے سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔اونتی پورہ پولیس کو سیکشن 299 سی آر پی سی/335 بھارتی شہری تحفظ سنہتا کے تحت ایک مفرور سرتاج احمد شیخ ولد رشید شیخ ساکن کھریوکیخلاف پرنسپل سیشن کورٹ پلوامہ کی طرف سے جاری کردہ غیر ضمانتی وارنٹ موصول ہوئے۔ مفرور پولیس سٹیشن پامپور میں درج دو مقدمات میں ملوث تھا۔اسی مناسبت سے ایس ڈی پی او پامپور کی نگرانی میں ایس ایچ او پانپو ر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔