کپٹن موڑ زوجیلا میں ٹینکر حادثہ کا شکار| ڈرائیور لقمہ اجل

غلام نبی رینہ
کنگن//کپٹن موڑ زوجیلا میں ایک ٹینکر حادثہ کا شکار ہو جانے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق سونہ مرگ سے لداخ جارہا ایک ٹینکر کپٹن موڑ زوجیلا پر حادثے کا شکار ہو گیا، حاڈثے میں ڈرائیور کی موت گئی۔

 

 ایس ایچ او پولیس تھانہ سونہ مرگ یونس بشیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ سے لداخ جارہا ایک ٹینکر کپٹن موڑزوجیلا پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا ۔

 

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن کیول بدل ضلع راجوری موقع پر جان بحقِ ہوگیا۔

 

 سونہ مرگ پولیس اور مقامی لوگوں نے لاش کو کھائی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا،جہاں سے اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ہے۔ 

 

 سونہ مرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔