کپواڑہ: کرالہ پورہ میں پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

اشرف چراغ
 

 

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے نشیلی مواد ضبط کیا۔

 

بدھ کے روز تھانہ پولیس کرالہ پورہ کی ایک خصوصی ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او کرالہ پورہ انسپکٹر وسیم احمد کر رہے تھے نے کرالہ پورہ میلیال سڑک پر واسر کھٹو کے مقام پر ناکہ لگایا۔

 

اسی دوران تلاشی کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے نشیلی شئے ضبط کی۔

 

گرفتار لوگوں کی شناخت محمد اشرف میر، جہانگیر احمد ملک ساکنان کرالہ پورہ اور اصغر علی خان ساکن میلیال شامل ہیں۔

 

پولیس کے مطابق معاملے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔