سری نگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں راولپورہ رنگریٹ کے علاقے کے قریب منگل کو ایک 25سالہ نوجوان چلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق لولاب کپواڑہ کا نوجوان ذاکر احمد کھٹانہ ولد غلام احمد کھٹانہ ریلوے ٹریک عبور کر تے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔
پیر کی صبح بڈگام ریلوے سیکشن پر بھی ایک شخص کو ٹرین نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔