اشرف چراغ
کپوارہ //جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کے دوران 2ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سرینگر میں قائم ہندوستانی فوج کی چنار کور نے سنیچر کو کہا، سیکورٹی فورسز نے جاری آپریشن میں2 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا ہے۔کور نے پہلے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ بندوق کی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب فوجیوں نے کپوارہ کے گگل ڈارہ میں مشتبہ سرگرمی دیکھی۔فوج نے کہا کہ اس کے بعد ملی ٹینٹوں کو گھیرے میں لیا گیا اور انہیں سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کا سہارا لیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں فائرنگ میں مصروف رکھا گیا اور بالآخر اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انکی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلھہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا اور انکی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔