عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر ضلع کے ٹینگہ پورہ علاقے میں بدھ کو بجلی کرنٹ لگنے سے ایک 24سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ جاوید ملک ولد عبدالرحمان ملک ساکن کلاروس کپوارہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔