کپوارہ میں 14نائب تحصیلدارو ں کی کرسیاں خالی

کپوارہ//ضلع کپوارہ میں نائب تحصیلدارو ں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں کام کاج متاثر ہوا ہے اور عام لوگو ں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ضلع میں ڈیڑھ ماہ قبل 14نائب تحصیلدارو ں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا لیکن ان کی جگہ دوسرے نائب تحصیلدار وںکو تعینات نہیں کیا گیا ۔سرحدی تحصیل کرالہ پورہ میں 5نیابتیں ہیں اور یہاںکوئی بھی نائب تحصیلدار موجود نہیں ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار معاملہ محکمہ مال کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا گیالیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔لوگو ں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کپوارہ میں نائب تحصیلدارو ں کو تعینات کیا جائے۔