کپوارہ میں نقب زنی کا معاملہ حل | 3افرادلاکھو ں روپئے کے مال مسروقہ سمیت گرفتار

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں پولیس نے نقب زنی کی ایک واردات میں 3افراد کو حراست میں لیکر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی درگمولہ کو ایک موبائل دکان کے مالک نے9فروری کو تحریری شکایت کی کہ دوران شب نقب زنوں نے آرم پورہ درگمولہ میں واقع ان کی دکان کا شٹر تو ڑ دیا اور دکان میں گھس کر لاکھو ں روپئے کے موبائل فون اور الیکٹرانک سامان اڑا کر لے گئے ۔ایس ایس پی کے مطابق درگمولہ پولیس چوکی کی ایک ٹیم چوکی افسر کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر راشد یونس کی نگرانی میں سرگگرم ہوئی اور 3افراد عامر احمد تیلی ،راہی حسن تیلی اور عاقب احمد میر ساکنان درگمولہ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔پولیس نے ملزمو ں کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 28/2022US457/380IPSدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔