کپوارہ میں تین منشیات فروش گرفتار، 65 گرام چرس ضبط: پولیس

سری نگر//منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 65 گرام چرس بر آمد کیا ہے۔
 
ایک پولیس ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپوارہ کے ترہگام علاقے میں معمول کے ایک ناکے کے دوران تین افراد کو مشکوک حالات میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
 
بیان میں کہا گیا: ’کیونکہ یہ تینوں چوری چھپے منشیات فروشی کے لئے بدنام ہیں لہذا ان کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی‘۔
 
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ تینوں کی تلاشی لی گئی جس دوران ان کی تحویل سے 65 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
 
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔