کپوارہ// کپوارہ میں دو روز سے جاری برف باری سے پیدا شدہ صورتحال کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے ہندوارہ اور کپوارہ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارامام الدین نے ضلع اسپتال ہندوارہ کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے مریضو ں کو طبی سہولیات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے وہا ں پر وارڈوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی ۔انہو ں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھیں ۔انہو ں نے میونسپل کمیٹی ہندوارہ کا بھی دورہ کیا اور سڑکو ں ،گلی کوچو ں سے برف ہٹانے لے عمل کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہندوارہ کی رابطہ سڑکو ں کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکو ں سے بھی فوری طور برف ہٹانے کا کام مکمل کریں ۔انہو ں نے سب ضلع اسپتال کپوارہ کا بھی دورہ کیا اور وہا ں مریضوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے مکمل جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ وہ برف باری کے دوران اپنے ڈیوٹی پر حاضر رہیں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے جاری برف باری کے بعد پوری مشینری کو متحرک کیا گیا جبکہ ضلع کے تمام سڑکو ں سے برف صاف کرنے کے لئے مشینیں تیار ہیں اور اکثر و بیشتر سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے لوگو ں کو در پیش مشکلات کے پیش نظر ضلع میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے اپنے علاقوں کے مشکلات کے حوالہ سے کنٹرول رو م کے فون نمبرات سے رابطہ کریں ۔امام الدین نے کہا کہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کے پیش نظر وہاں پر رہا ئش پذیر لوگو ں کو اپنی نقل و حمل محدود کرنی ہے کیونکہ ان علاقوں میں بر فانی تودے گر آنے کا خطرہ ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع کے ہر علاقہ میں سڑکو ں سے برف ہٹانے اور بجلی سپلائی بحال کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کام پر لگے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وہ از خود برف باری سے پیدا شدہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔