کپوارہ// کپوارہ میں اتوار کی شام دیر گئے تیز آندھی اور طو فانی ہوائو ں نے تباہی مچا دی ۔معلوم ہو اہے کہ ضلع کے راجواڑ ،آہگام ،قلم آ باد ،ماور بالا ،لنگیٹ اور کھنہ بل علااقوں میں 6رہائشی مکانوں کے چھتو ں کو نقصان پہنچا جبکہ کھیت کھلیانو ں میں کھڑی فصلوں کے علاوہ میوہ با غات کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ضلع کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی رات بھر متا ثر ہوئی ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ امسال اپریل کے اوئل سے ہی ضلع میں کئی بار شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے میو ہ باغات کو پہلے ہی نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ رہی سہی کسر اتوار کی تیز آندھی اور طو فانی ہوائوں نے پوری کر دی ۔لوگو ں کا کہنا ہے تیزی آندھی نے اس قدر تباہی مچا دی ہے کہ میو ہ درختوں سے پھل گر کر تباہ ہو گیا جبکہ اخروٹ کی فصل کو بھی تیزی آ ندھی اور طوفانی ہوائو ں سے نقصان پہنچا ۔