جموں//کسانوں نے کٹھوعہ میں انتظامیہ کے خلاف ضلع میں سرکاری اراضی کو واپس لینے کے لیے مبینہ طور پر نوٹس جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کی طرف مارچ کیا اور پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری اراضی کو واپس نہ لیا جائے۔ایک بزرگ احتجاجی کا کہنا تھا کہ وہ وہاں 1947 سے پہلے رہ رہے تھے اور ان کے خاندان کا انحصار زمین پر ہے۔مظاہرین نے کہا، "انتظامیہ نے نوٹس جاری کیے ہیں اور کچھ دیہاتوں میں، انہوں نے بورڈ لگا کر زمین واپس لی ہے۔"انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس زمین کو واپس نہ لے جس پر غریب خاندان انحصار کرتے ہیں اور اپنی بقا کے لیے اس پر کاشت کررہے ہیں۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
کٹھوعہ میں کسانوں کا سرکاری زمین کی بازیابی کے خلاف احتجاج
