یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں دوران شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے قریب ایک کروڑ روپے اڑا لئے ۔پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک میں دوران شب لٹیروں نے ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکے کے دوران لٹیرے کیش چسٹ تک پہنچے اور نقدی رقم اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کیش چسٹ میں ہی رہ گئی تھی جبکہ کچھ رقم عمارت کے چھت پر پڑی ہوئی تھی تاہم لٹیرے قریب ایک کروڑ روپے اڑا لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں۔